ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان دہشتگردوں کے ترجمان سراج الدین نے فرانس پریس کو ایک ویڈیو فلم بھیجی ہے جس میں پاکستان کے بارہ فوجیوں کی بے سر لاشیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ قبائلی علاقے باجوڑ کے باتور علاقے میں گذشتہ تین دنوں سے جاری جھڑپوں کے دوران پندرہ فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل طالبان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے پندرہ فوجیوں کے سرقلم کردیئے ہیں.
.....
/169